(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سموٹریچ گافیم تحریک کا بانی جو فلسطینیوں کو ان کے تاریخی وطن سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے دوررس تبدیلیوں کے پس منظر میں برطانیہ کا دورہ کررہاہے۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ میں موجود یہودی کمیونٹی کے نمائندوں کی جانب سے انتہا پسند صہیونی رہنما جیوش ہوم ایم کے بیزلیل سموٹریچ کے استقبال اور اس سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔
یہودی کمیونٹی نےمطالبہ کیا کہ جس طیارے میں سموٹریچ کو لایا گیا ہے اسی طیارے میں ہی اسے واپس کردیا جائے، یہودی کمیونٹی کے نمائندوں نے سموٹریچ پر نفرت کے بیج بونے کا الزام عائد کیااور یہودی شہریوں سے کہا کہ وہ سموٹریچ سے بالکل بھی ملاقات نہ کریں۔ خیال رہے کہ لندن پہنچے والا سموٹریچ گافیم تحریک کا بانی جو فلسطینیوں کو ان کے تاریخی وطن سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، دنیا کے تمام یہودیوں سے متعلق مسائل، خاص طور پر یہودیت کے مسئلے میں اور ان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دور رس تبدیلیوں کے پس منظر میں برطانیہ کا دورہ کررہاہے۔