(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترک وزارت خارجہ نےصدر طیب اردگان کے بیان کی روشنی میں کہا ہے کہ وفد کے اس دورہ میں فلسطینی حکام سے بھی ملاقات کی جائے گی اوراسرائیل سے توانائی تعاون پر بات ہوگی تاہم ترکی اسرائیل سے صلح کیلئے فلسطینیوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے قابض ریاست اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کی ترکی آمد سے قبل ایک اعلیٰ سطحی ترک وفد رواں ماہ اسرائیل کا دو روزہ دورہ کرے گا،جو آئندہ ماہ صہیونی صدر کے ترکی کے دورے کی مجوزہ تیاریوں کا حصہ ہے۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق ترکی کے اعلیٰ حکام کا یہ وفد اسرائیلی صدر کے دورہ انقرہ سے قبل اسرائیل جائے گا جس کی سربراہی ترک صدر کے چیف فارن پالیسی مشیر ابراہیم کالن اور نائب وزیر خارجہ سیدت اونل کرینگے۔
ترک وزارت خارجہ نےصدر طیب اردگان کے بیان کی روشنی میں کہا ہے کہ وفد کے اس دورہ میں فلسطینی حکام سے بھی ملاقات کی جائے گی اوراسرائیل سے توانائی تعاون پر بات ہوگی تاہم ترکی اسرائیل سے صلح کیلئے فلسطینیوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
خیال رہے کہ صہیونی ریاست کے صدر اسحاق ہرزوگ آئندہ ماہ 9 مارچ کو ترکی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی دوبارہ بحالی کیلیے دورہ کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔