(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ آج الشیخ جراح محلے اور القدس میں عام طور پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ وجود کی جنگ ہے اور اسرائیلی حکام کی جانب سے نسلی تطہیر کی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول کے امام و خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے اپنے دورہ الشیخ جراح کے دوران علاقہ مکینوں کے ساتھ اپنا بھر پور اظہار یکجہتی کیا اور صہیونی آبادکاری کے نتیجے میں گھروں سے بے دخل کیے جانے والے اور مزید گھروں کی مسمار ی کے خطرے سے دوچار فلسطینیوں کی حوصلہ افزائی کر تے ہوئے کہا کہ ہم صہیونی دہشت گردی کے خلا ف ڈٹ کر کھڑےرہیں گےاور قابض ریاست کے فیصلوں کو غیرقانونی، غیر انسانی قرار دیتے رہیں گے۔
الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ آج الشیخ جراح محلے اور القدس میں عام طور پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ وجود کی جنگ ہے اور اسرائیلی حکام کی جانب سے نسلی تطہیر کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض ریاست کے حکمران القدس پر قبضے کی سازشوں میں مصروف ہیں تاہم مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی مقدس عبادت گاہ ہےاس کے لیے قابض ریاست کے مکروہ عزائم اور جارحانہ فیصلوں کو جائز سمجھنا بھی نا جائزفعل ہے۔