(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فرم کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ امارات کے کسی بینک کے ساتھ تھیٹا رے کےلائسنس کے اجرا کا پہلا براہ راست معاہدہ ہےجس میں اسرائیلی فرم کا یہ تیارکردہ ٹول منی لانڈرنگ یا فراڈ جیسے مالیاتی سائبرخطرات کی نشان دہی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں مشرق بینک کومالیاتی امور میں جرائم کے خاتمے کیلیے ٹیکنالوجی فرم تھیٹارے جوکہ اس قسم کے جرائم کاپتہ لگانے کا آلہ ہے کے استعمال کا باقاعدہ لائسنس فراہم کرے گی تاکہ اس کے ذریعے دوسرے بینکوں سے مشرق بینک کو رقوم کی ترسیلسہل اور آسان ہو اور اس ٹیکنالوجی سے بینکوں کوسرحد پارادائیگیوں کے بڑھتے ہوئے پیچیدہ معاملات میں مالی جرائم کے خطرات سے مؤثرطریقے سے نمٹنے میں بڑی حد تک مددمل سکےگی۔
صہیونی فرم کے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او) مارک گزیٹ نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ متحدہ عرب امارات کے کسی بینک کے ساتھ تھیٹا رے کالائسنس کے اجرا کا پہلا براہ راست معاہدہ ہےجس میں اسرائیلی فرم کا یہ تیارکردہ ٹول منی لانڈرنگ یا فراڈ جیسے مالیاتی سائبرخطرات کی نشان دہی کرے گاتاکہ صارفین مشکوک لین دین کے خلاف کارروائی کر سکیں۔
مارک گزیٹ نےاپنے بیان میں توقع ظاہر کی ہے کہ مشرق بینک کے ساتھ معاہدے سے یواے ای اور دیگر عرب ممالک کے مالیاتی اداروں کے ساتھ ایسے ہی مزید سمجھوتوں کی راہ ہموار ہوگی۔