(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسامہ الشاہین نےکہاکہ العوضی نے جو کچھ کیا اس سے اس کی اچھی پرورش اور تعلیمکے ساتھ ساتھ فلسطینی کاز کے بارے میں نوجوانوں اور عام کویتی عوام کی بیداری، اتفاق، غاصب صہیونی ریاست کی طرف سے انسانیت کے خلاف جرائم کے خلاف مثبت سوچ کی وضاحت ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز کویتی پارلیمنٹ کی جانب سے ملک کے 14 سالہ ٹینس پلیئر محمد العوضی کو بین الاقوامی ٹینس چیمپئن شپ جو حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں دبئی میں منعقد ہوئی تھی میں صہیونی حریف کا مقابلہ کرنے سے انکار کرنے پرخصوصی اعزاز سے نوازاگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کویتی پارلیمنٹ کے رکن اورپارلیمنٹ کے دفتر کے مبصر نمائندے اسامہ الشاہین نےمحمد العوضی کے اعزاز میں منعقد اس تقریب میں ان کا شاندار استقبال کیااورالعوضی کے مؤقف کی تعریف کی جبکہ اپنے کھیلوں کے کیریئر کے لیے ان کی حمایت پر زور دیا۔
انہوں نے کھیلوں میں غاصب صہیونی ریاست کے کھلاڑیوں کے مقابلوں کا بائیکاٹ کرنے پران کی تکریم کرتے ہوئے کہاکہ العوضی نے جو کچھ کیا اس سے اس کی اچھی پرورش اور تعلیمکے ساتھ ساتھ فلسطینی کاز کے بارے میں نوجوانوں اور عام کویتی عوام کی بیداری، اتفاق، غاصب صہیونی ریاست کی طرف سے انسانیت کے خلاف جرائم کے خلاف مثبت سوچ کی وضاحت ہے۔