(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض بھارتی فوج کشمیری علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نہتے شہریوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرتی ہے اور اس دوران جس کشمیری کو چاہے کالعدم تنظیم کا رکن قراردے کر گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کر دیتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں نشاط پارک کے نزدیک بھارتی پولیس کی سرچ آپریشن مہم میں لگائی گئی ناکہ بندی کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیاگیا جس میں ایک بھارتی پولیس اہلکار ہلاک جبکہ کم از کم 4 زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نامعلوم افراد کے حوالے سے اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات ہیں کہ بھارتی فورسز نے جگہ جگہ چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔
خیال رہے کہ قابض بھارتی فوج کشمیری علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نہتے شہریوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کر تی ہے اور اس دوران جس کشمیری کو چاہے کالعدم تنظیم کا رکن قرار دے کر گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کر دیتی ہے جس کےبعد اس قتل کے خلاف کشمیری عوام کو چھان بین کا کوئی قانونی حق بھی حاصل نہیں ہو تا۔
بشکریہ: کشمیر میڈیا سروس