(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقامی فلسطینی انتظامیہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی حکام پر دباؤ ڈالے کہ وہ فلسطینی خاندانوں کی املاک کی اس نئے انداز سے انہدامی کی کارروائی کو فوری روکے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج نےمغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ترقومیا کے مقام پرایک غیر قانونی سڑک کی تعمیر کے لیےگذشتہ 2 ہفتوں سے متعدد فلسطینی مکانات اور دکانیں مسمار کر نے کے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے باعث اب تک فلسطینی شہریوں کی قیمتی اراضی کی کھدائی سے کئی پھل دار باغات اور رہائیشی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں ۔
قابض حکام کی تعمیراتی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی باشندوں کے احتجاج کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے اور 2ہفتوں سے سڑک کی کھدائی کا جاری یہ سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے جس پر مقامی فلسطینی انتظامیہ نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی حکام پر دباؤ ڈالے کہ وہ فلسطینی خاندانوں کی املاک کی نئے انداز سے انہدامی کی کارروائی کو فوری روکے۔