(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیل میں فلسطینی قیدیوں پریہ تشدد اور دھمکیاں ان کے صہیونی فوجی عدالتوں کے خلاف جاری بائیکاٹ اور 40 روز سے جاری احتجاج کے خاتمے کیلیے کیا گیا تھاجس میں اسیران کی جانب سے ان کی غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتاریوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج نے بدنام زمانہ اسرائیلی عوفر جیل پراچانک دھاوا بول کر فلسطینی قیدیوں پروحشیانہ تشدد کیااور انہیں الگ الگ بیرکوں میں قید کر کے جیل کی سلاخوں کے باہر کتوں سے ہراساں کرنے کی کوشش کی جبکہپرانے اور نئے اسیران پر متعدد پر نئے جرمانے عائد کرنے کی دھمکی دی۔
صہیونی جیل میں فلسطینی قیدیوں پر یہ تشدد اور دھمکیاں قیدیوں کے صہیونی فوجی عدالتوں کے خلاف جاری بائیکاٹ اور 40 روز سے جاری احتجاج کے خاتمے کیلیے کیا گیا تھاجس میں اسیران کی جانب سے ان کی غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتاریوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور قیدیوں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے جائز حقوق انہیں نہیں دیے جاتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق آنے والے گھنٹے فیصلہ کن ہوں گے اور قابض فوج دوبارہ جیل پر دھاوا بول سکتی ہے جس میں قابض جیل انتظامیہ "قیدیوں کو ڈرانے دھمکانے اور بھتہ خوری کے طریقوں کے ذریعے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے ۔