(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت خارجہ نےنشاندہی کی کہ اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے یہ حملے شام پر وقتاً فوقتاًہوتے رہے ہیں اور ان کارروائیوں کا مقصد عرب میں ایرانی فوجی موجودگی کا مقابلہ کرنا ہے۔
یہ اطلاع شام کی وزارت خارجہ نے تفصیلات کےمطابق قابض ریاست اسرائیل کے شام پر طیارہ شکن میزائل داغنے کے بعد شامی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے ہمارے فضائی دفاع پربزدلانہ حملہ کیاہے جس کے بعد شام اپنی سر زمین پر اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال کر سکتا ہے۔
وزارت خارجہ نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے یہ حملے شام پر وقتاً فوقتاًہوتے رہے ہیں اور ان کارروائیوں کا مقصد عرب میں ایرانی فوجی موجودگی کا مقابلہ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام کی سرزمین سے طیارہ شکن میزائل داغے جانے کے جواب میں شامی فضائی دفاع پر حملہ کیاجبکہ شام کی جانب سے طیارہ شکن میزائل داغے جانے سے شمالی اسرائیل میں راکٹ سائرن بج اٹھے تھے۔