(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گانا شروع کرنے سے پہلےصہیونی فنکارہ نوئیم اپنے افتتاحی کلمات میں کہتی ہیں کہ میں اس گانے کے ذریعے دبئی کے اسرائیل سے تعلقات کو خراج تحسین پیش کررہی ہوں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض اسرائیل اور متحدہ عرب امارات سے تعلقات معمول پر لانے پر ناخوش صہیونی ریاست سے تعلق رکھنے والی ایک اسرائیلی نوئیم شوستر الیاسی نامی خاتون کامیڈین نے موسیقی کا سہارا لیتے ہوئے عربی زبان میں گانا ریکارڈ کروادیا جس میں متحدہ عرب امارات بالخصوص دبئی کیلئے توہینآمیز الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔
صہیونی فنکارہ کا یہ گانا مع ویڈیو ریکارڈ کیا گیا ہے اورسوشل میڈیاپر تیزی سے وائرل ہورہا ہے ساتھ ہی گانے کا ترجمہ انگریزی اور عبرانی دونوں زبانوں میں کیا گیا ہے تاکہ اسکے بول بآسانی ہر ایک کو سمجھ آسکیں جس کے باعث اب تک ہزاروں افراد اسے دیکھ چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ گانا شروع کرنے سے پہلےصہیونی فنکارہ نوئیم اپنے افتتاحی کلمات میں کہتی ہیں کہ میں اس گانے کے ذریعے دبئی کے اسرائیل سے تعلقات کو خراج تحسین پیش کررہی ہوں۔