(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انتونیو گوتریس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کے مطابق تنازعہ کو حل کرنے اور قبضے کو ختم کرنے کے لیے "فوری طور پر” کوششیں تیز کرے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق سے متعلق کمیٹی کے 2022 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں، یہ صورتحال بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ایک اہم چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کو بے دخلی، تشدد اور عدم تحفظ کا سامنا ہےجس سے اس سرزمین میں سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی کے حالات خرابی کی طرف جارہے ہیں جبکہ صہیونی حکام کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات جو تنازعات کو آگے بڑھارہے ہیں انہیں بند ہوناچاہئے۔
گوتریس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کے مطابق تنازعہ کو حل کرنے اور قبضے کو ختم کرنے کے لیے "فوری طور پر” کوششیں تیز کرے۔