(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عبدالدائم نے کہا کہ یہ زیتون کے پودے 3 سے 5 سال میں پھل دار درخت بننے والے تھےجنہیں صہیونی آبادکاروں نے تباہ کردیاجبکہ تین ماہ قبل بھی ان کے باغ پرایسے ہی ایک حملے میں صہیونی آبادکاروں نے 250 زیتون کے درختوں کوکاٹ دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت میں درجنوں صہیونی شر پسند عناصرنے فلسطینی باشندے فیاض عبدالدائم کے ملکیتی باغ میں زبر دستی داخل ہو کر حال ہی میں لگائے گئے زیتون کے متعدد پودے جڑوں سےاکھاڑ پھینکے۔
عبدالدائم نے کہا کہ یہ زیتون کے پودے 3 سے 5 سال میں پھل دار درخت بننے والے تھےتباہ کر دیے گئے جبکہ تین ماہ قبل بھی ان کے باغ پرایسے ہی ایک حملے میں صہیونی آبادکاروں نے 250 زیتون کے درختوں کوکاٹ دیا تھا۔
واضح رہے کہ صہیونی آبادکاروں نے عبدالدائم کے باغ سےمتصل ان کے گھر کی کھڑکیاں اور دروازوں کو بھی نقصان پہنچایا اور املاک کی لوٹ مار کرتے ہوئے ان پر تشدد کیا۔