• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فوج کے شام میں متعدد مقامات پر میزائل حملے

بدھ 09-02-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی فوج کے شام میں متعدد مقامات پر میزائل حملے
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شامی ٹیلیویژن کا کہنا ہے کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کی جانب سے دمشق پر فائر کیے گئے متعدد میزائلوں کو مار گرایا، جو گولان کی پہاڑیوں سے داغے گئے تھےجبکہ ان حملوں میں ایک شامی فوجی شہید  اور پانچ دیگر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کی تصدیق تاحال نہیں کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز علی الصبح قابض صہیونی ریاست اسرائیل  کی جانب سے ملک شام پر متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس میں صہیونی فورسز نے دارالحکومت دمشق کے اطراف  میں بعض اہداف پرمیزائل حملے کیے۔

صہیونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام کی جانب سے اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائل کے جواب میں یہ حملے کیے ہیں جبکہ شام کےسرکاری نشریاتی زدارے کے مطابق دعویٰ کیا ہے کہ پہلے اسرائیل نے دمشق کے اطراف کے اہداف کو نشانہ بنایا تھااور طیارہ شکن میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

صہیونی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ” رات کے وقت شام کی جانب سے فائر کیے گئےطیارہ شکن میزائل کے جواب میں، ہم نے ابھی شام میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اہداف کو نشانہ بنایا، جس میں ریڈار اور طیارہ شکن بیٹریاں بھی شامل ہیں۔”

شامی ٹیلیویژن کا کہنا ہے کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کی جانب سے دمشق پر فائر کیے گئے متعدد میزائلوں کو مار گرایا، جو گولان کی پہاڑیوں سے داغے گئے تھےجبکہ ان حملوں میں ایک شامی فوجی شہید  اور پانچ دیگر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کی تصدیق تاحال نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل شام کے اندر مختلف اہداف پر اب تک سینکڑوں حملے کر چکا ہے تاہم ان حملوں کو تسلیم نہیں کرتا ہےحالانکہ ماضی میں اس نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ اس نے لبنان کی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Tags: اسرائیلدمشقشامی فوجصہیونی فوجصہیونیئزمگولان کی پہاڑیاںملک شام
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.