(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آبادکاروں کا منظم گروپ مسجد کے مراکشی گیٹ سے داخل ہوا اور زبردستی ان مقامات پرتلمودی رسومات ادا کیں جو صرف فلسطینیوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیل کی ریاست میں شر پسند صہیونی آبادکاروں نے علی الصبح القدس میں مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ مسجد میں موجود صہیونی فوج کی جانب سے آبادکاروں کو شر انگیزی پھیلانے کے لیے مکمل تحفظ فراہم کیا گیا۔
صہیونی آبادکاروں کا منظم گروپ مسجد کے مراکشی گیٹ سے داخل ہوا اور زبردستی ان مقامات پر تلمودی رسومات ادا کیں جو صرف فلسطینیوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے اس کے بعد صہیونی آبادکاروں نے فلسطین عرب مخالف نعرے لگا ئے اور مسجد کے صحنوں میں آزادانہ چکر لگاکر ہر مقام پر اپنی خود مختاری کا اظہار کر تے ہوئے فلسطینی باشندوں کو مذہبی اشتعال انگیزی پر اکسانے کی کوششیں کیں۔
واضح رہے کہ قابض صہیونی اہلکار جوتوں سمیت مسجد اقصیٰ میں داخل ہو تے ہیں اورمسجد کے حرمت کو نظر انداز کر کے فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے صہیونی آبادکاروں کی سرپرستی کر تے ہیں۔