(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فوجیوں نے اظہار یکجہتی منانے پر بڑے پیمانے پر کئی کشمیری علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا اور خوف وہراس پھیلانے کیلیے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں موجود 2 کشمیری نوجوان موقع پر شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھارت کے جاری مظالم کی ایک اور داستان اس وقت رقم ہوگئی کہ جب بھارتی درندوں نے سری نگر کے علاقے میں براہ راست فائرنگ کر کے 2 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
بھارتی فوجیوں نے اظہار یکجہتی منانے پربڑے پیمانے پر کئی کشمیری علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا اور خوف وہراس پھیلانے کیلیے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں موجود 2 کشمیری نوجوان موقع پر شہید ہوگئے۔
دوسری جانب قابض بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کو بے نقاب کرنے والے دو صحافیوں کو حراست میں لے لیاتاہم صحافی برادری کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کے خلاف مقامی اور عالمی تنظیموں نے شدید کا سلسلہ شروع کر دیا اور دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھانے کے لیے بھر پور احتجاج کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے اس دوران دنیا بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلیے ریلیاں نکالی جارہی ہیں اوربھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔
بشکریہ: کشمیر میڈیا سروس