(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور حزب اللہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں جو کچھ کر رہے ہیں وہ شکریہ اور تعریف کے مستحق ہیں اور کسی بھی شخص یا ادارے کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں آزادی کے ماحول کا فائدہ اٹھا کر ہمارےمحسن عرب اور مسلمان بھائیوں کو ناراض کرے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی میں ایرانی و لنبانی رہنماؤں کی تصاویر نذر آتش کر نے پر ایک مذمتی بیان جاری کیا جس میں حماس نے واضح طور پر کہا کہ یہ طرز عمل ہمارے لوگوں کی اقدار کے منافی ہے جو پوری قوم کے لیے فلسطین، اس کے عوام اور اس کے منصفانہ مقصد کے ساتھ اپنے مختلف رجحانات کے ساتھ کھڑے ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ہمارا دشمن اور قوم کا دشمن۔ صرف قابض صہیونی ریاست ہے۔
تحریک حماس نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور حزب اللہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں جو کچھ کر رہے ہیں وہ شکریہ اور تعریف کے مستحق ہیں اور کسی بھی شخص یا ادارے کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں آزادی کے ماحول کا فائدہ اٹھا کر ہمارےمحسن عرب اور مسلمان بھائیوں کو ناراض کرے۔