• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایک اور صہیونی جاسوس کمپنی کا ایپل آئی فون ہیک کر نے کا انکشاف

جمعہ 04-02-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
ایک اور صہیونی جاسوس کمپنی کا ایپل آئی فون ہیک کر نے کا انکشاف
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  اسرائیل کی ان دونوں کمپنیوں نے 2021  میں ایک ہی وقت میں آئی فون کو  دور سے ہیک کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی تھی جس کا مطلب ہے کہ  دونوں کمپنیاں صارف کی طرف سے کسی تباہ کن وائرس کے لنک کو کلک کئے بغیر ہی ایپل کے فون پر قابو پا سکتی ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ سے حاصل ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی ایک اورسافٹ ویئر جاسوس کمپنی "کواڈریم”جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ این ایس اوگروپ  سے قدرے چھوٹی کمپنی ہے اورحکومتی کلائنٹ کے لیے سمارٹ فون کو ہیک کرنے کے آلات تیار کرتی ہےنے بھی صارف کے فون ہیک کرنے کی صلاحیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئےدور ہی سے  ایپل کے آئی فونز میں پیدا ہونے والی چھوٹی سی خرابی کی وجہ سے انہیں ہیک کیا۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کی ان دونوں کمپنیوں نے 2021  میں ایک ہی وقت میں آئی فون کو  دور سے ہیک کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی تھی جس کا مطلب ہے کہ  دونوں کمپنیاں صارف کی طرف سے کسی تباہ کن وائرس کے لنک کو کلک کئے بغیر ہی ایپل کے فون پر قابو پا سکتی ہیں جس کے طریقہ کار کو زیرو کلک کا نا م دیا گیا ہے اورجس سے سمارٹ فونز کو ڈیجیٹل جاسوسی کے بڑے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی فرم نےکہا ہے کہ آئی فونز کی جاسوسی کےاس انکشاف سے صارفین کے سمارٹ فونز  کے ہیک نہ  ہونے کے اعتمادمیں بے یقینی پھیل گئی ہے اور یہ کافی مشکل ہو گیا ہے کہ لوگ کمپنیوں کے دعوؤں پر یقین کریں کہ وہ محفوظ ہیں مگر ایسا نہیں ہےاور ماہرین اس معاملے کی جانچ پڑتال  کررہے ہیں کہ ان دونوں کمپنیوں نے کیسے ملتے جلتے سافٹ وئیر کے ذریعے فون ہیک کئے۔

واضح رہے کہ ایپل کمپنی کے ترجمان نے ‘کواڈریم’ کے خلاف کسی کارروائی پر کوئی بیان دینے سے انکار کردیاہے  تاہم اس جاسوسی کی وجہ بننے والی آئی فون کی خامی کو جو ستمبر 2021 میں انکے سافٹ وئیر میں پائی گئی تھی دورکرلیا ہے  جس سے دونوں اسرائیلی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا تھا۔

Tags: ایپل آئی فونپیگاسس سپائی ویئرسمارٹ فونصہیونی ریاست اسرائیلکواڈریم اسرائیلی جاسوس کمپنی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.