(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آباد کاروں نے خلہ الضبع پراس وقت دھاوا بولا جب آبادی کے افراد اپنی ضروریات کیلیے کنوؤں سے پانی حاصل کر رہے تھے اور وہاں پر موجود حمامدہ، بابسہ اور العمور خاندانوں کی ملکیتی اراضی سے بغیر مشکل کے صاف پانی گھروں کو لے جارہے تھے۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے ایک علاقے یطا میں رہائشی آبادی کے لیے میٹھا پانی فراہم کر نے والےخلتہ الضبع کے زیر انتظام 4 کنوئیں اسرائیلی بلدیہ کی بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیے جس کے نتیجے میں پانی کے مسائل سے دوچار آبادی شدید مشکلات کا شکار ہوگئی ہے.
مقامی سماجی کارکن راتب الجبور کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے خلہ الضبع پراس وقت دھاوا بولا جب آبادی کے افراد اپنی ضروریات کیلیے کنوؤں سے پانی حاصل کر رہے تھے اور وہاں پر موجود حمامدہ، بابسہ اور العمور خاندانوں کی ملکیتی اراضی سے بغیر مشکل کے صاف پانی گھروں کو لے جارہے تھے۔
راتب الجبور نےمزید بتایا کہ قابض صہیونی حکام نے خلہ الضبع کے مقام پر فلسطینیوں کی 400 دونم زمین بھی قبضے کے لیے ہموار کی ہے جس پر صہیونی آباد کاری کے منصوبے کے تحت تعمیراتی کام شروع کیا جا رہا ہے۔