(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بینی گینٹزبحرین کے دفاعی نظام میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کی نئی راہیں ہموار کریں گے وہ متحدہ عرب امارات کی طرح بحرین کے لیے بھی اسرائیل سے دوستی کے نتیجے میں ترقی کی نئی منزلوں کا حصول آسان بنانے کے خواہاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کےسابق آرمی چیف اور موجودہ وزیر دفاع بینی گیٹزاپنے پہلےسرکاری دورے پر بحرین کے شہر منامہ پہنچے جہاں ان کے ہمراہ صہیونی حکومت کے کئی اہم عہدیداران بھی ساتھ تھے۔
صہیونی وزارت دفاع کی جانب سے بیانمیں بینی گینٹز کی ہمراہی میں مانامہ پہنچنے والے یہ سرکاری وفدصہیونی طیارے میں دونوں ملکوں کے درمیان معمول کے تعلقات استوار ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بحرین آیا ہےجس کا مقصد بحرین کے اعلیٰ حکام کے ساتھ خصوصی ملاقاتوںمیں ملک کی دفاعی اسٹیبلشمنٹ اور اس شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کرناہے۔
صہیونی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق بینی گینٹز بحرین کے دفاعی نظام میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کی نئی راہیں ہموار کریں گے اور متحدہ عرب امارات کی طرح بحرین کے لیے بھی اسرائیل سے دوستی کے نتیجے میں ترقی کی نئی منزلوں کا حصول آسان بنانے کے خواہاں ہیں، البتہ وہ اس موقع پر بحرینی حکام سے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بھی کوئی تبادلہ خیال کریں گےاس کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال صہیونی وزیرخارجہ یائرلیپد نے بھی بحرین کا پہلا سرکاری دورہ کیا تھااور بحرین میں اپنے ملک کے سفارت خانے کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔