(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2172 کورونا سے صحت یاب ہوئے اس کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں وباء سےمتاثر ہوکر 5 مریض دم توڑ گئےجبکہ الخلیل میں تین، جنین میں دو اور طولکرم اور نابلس میں ایک ایک فلسطینی جان کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ عالمی وباء کورونا وائرس کی یومیہ رپورٹ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں متاثرین کی اپڈیٹ میں 10374 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 12 افراد وباء کے ہاتھوں جان سے گئے۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2172 کورونا سے صحت یاب ہوئے اس کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں وباء سےمتاثر ہوکر 5 مریض دم توڑ گئےجبکہ الخلیل میں تین، جنین میں دو اور طولکرم اور نابلس میں ایک ایک فلسطینی جان کی بازی ہار گیا۔
مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے بھی وزارت صحت کی اپڈیٹ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 571 افراد میں کورونا کے اثرات پائے گئے ہیں جبکہ الخلیل شہر میں میں 638، طولکرم میں 178، بیت لحم میں 624، قلقیلیہ میں 155، رام اللہ سے 1140، سلفیت میں 84، جنین میں 380، نابلس میں 1043، طوباس میں 95، اریحا اور وادی اردن میں 157، غزہ میں 2469 اور القدس شہر میں 1840 نئے مریضوں کی تصدیق ہو ئی ہے۔