(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی فائرنگ سےبچنے کے لیےسمندر میں کودنے والے فلسطینی ماہی گیروں کوغزہ کے فشر فورم کی انتظامیہ نے ماہی گیروں کو بچا لیا ہے تاہم ہسپتال منتقل ہو نے والے 2 ماہی گیروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے جنوب میں فلسطینی ماہی گیروں پر قابض اسرائیل کی بحریہ نے کشتیوں پراس وقت فائرنگ اور توپ خانے سے گولہ باری کی جب فلسطینی اپنی سمندری حدود کے اندر مچھلیوں کا شکار کررہے تھے، صہیونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک کشتی میں سوار ماہی گیرگولیوں سے بچنے کیلیےسمندر میں کود گئےجبکہ کشتی الٹنے کے باعث ماہی گیروں کے جال اور تمام سازو سامان سمندر میں ڈوب گیا۔
صہیونی فوج کی فائرنگ سےبچنے کے لیےسمندر میں کودنے والے فلسطینی ماہی گیروں کوغزہ کے فشر فورم کی انتظامیہ نے ماہی گیروں کو بچا لیا ہے تاہم ہسپتال منتقل ہو نے والے 2 ماہی گیروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ا