(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صرف تیس جنوری کو 27 فلسطینی حراست میں لیے گئے جس کے بعد سے تین دنوں کے دوران حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 74تک جا پہنچی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ ایک ماہ کے دوران قابض صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور اس کےآس پاس کے علاقوں سےکم سے کم 220 فلسطینی باشندوں کو اغوا کر کے نامعلوم تفتیشی مقامات پر منتقل کیا جن کی موجودگی کے حوالے سے صہیونی قانون نافذ کر نے والے اداروں نے مصدقہ اطلاعات فراہم نہیں کی ہیں جبکہ ان گرفتار شدگان میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔
صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتاری اور پوچھ گچھ کے دوران قابض فورسز نے زیر حراست افراد کو مارا پیٹا گیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، جن میں سے کچھ کو ربڑ کی گولیوں کا نشانہ بنایا گیااس کے ساتھ ساتھ صرف تیس جنوری کو 27 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کی تصدیق کی جبکہ تین دنوں کے دوران حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 74تک جا پہنچی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں سردی کے موسم میں صہیونی فوجیوں نے برف باری سے محظوظ ہو نے کی پاداش میں بھی نوجوانوں کی گرفتاریاں کی ہیں اوربڑے پیمانے پر گھروں اور نوجوانوں کو گولیوں، صوتی اور گیس بموں سے نشانہ بنایا ہے۔