• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 24 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

کویت کی خاتون انجینئر کا ایکسپو دبئی کے بائیکاٹ کا اعلان

بدھ 02-02-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
کویت کی خاتون انجینئر کا ایکسپو دبئی کے بائیکاٹ کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کویتی خاتون انجینر کا کہناتھا کہ اسرائیل  فلسطینیوں پر مسلط ایک قابض ریاست ہےاس لیے میں ایکسپو دبئی کا بائیکاٹ کرتی ہوں،  اسرائیل  کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزکویت کے 14  سالہ ٹینس پلیئر محمد العوضی کے بعدایک خاتون  کویتی انجینیر جو بین الاقوامی موجد بھی ہیں ، جنان الشہاب نےبھی اس وقت باضابطہ طور پر خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات میں بین الاقوامی نمائش دبئی ایکسپو میں شرکت سے اپنی منسوخی کا اعلان کر دیا ہے۔

جنان الشہاب  کا کہنا ہے کہ انہوں نے دبئی ایکسپو میں شرکت کا فیصلہ اس وقت ملتوی کیا کہ جب اس نمائش کے اکاؤنٹ پر یہ اشتہار  جہاں قابض ریاست اسرائیل  کے پویلین کے حوالے سےلکھا تھا "آئیے اسرائیل کے ساتھ جشن منائیں ” تھا، ہمیں چاہیے کہ اس تقریب کو ان فالو کریں اوریہاں میں اپنی دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایکسپو دبئی کا بائیکاٹ کرتی ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل  فلسطینیوں پر مسلط ایک قابض ریاست ہے اس کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق ہمارے لیے شرم ناک ہونا چاہیے،جنان الشہاب کی انسٹاگرام پراس پوسٹ پر کئی دوسرے عرب فن کاروں اور ماہرین نے بھی احتجاج کیا ہے۔

واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر عرب ٹویٹرز کی طرف سے الشہاب کے موقف کا خیرمقدم کیا گیا، جنہوں نے اس کے اقدام کی تعریف کی اور اس پرفخر کا اظہار کیا ہے۔

Tags: ایکسپو دبئیبائیکاٹجنان الشہابصہیونیئزمکویتکویتی خاتون انجینرمحمد العوضی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.