(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان کا ایک اجلاس مظفر آباد میں بھی منعقد ہوگا اور اس میں غیر ملکی سفراء اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئےخصوصی اجلاس کا اعلان کیا ہے۔
اجلاس کے حوالے سے قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایاجاتا ہے اور یہ دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان کے عوام حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد میں کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔
قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی طرف سے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بنانے کے حوالے سے ریمارکس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کی درخواست پر ایوان کا ایک اجلاس مظفر آباد میں بھی منعقد ہو گا اور اس میں غیر ملکی سفراء اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائے گاجس میں مسئلہ کشمیر پر بحث کی جائے گی۔