(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) خطیب الاقصی نے کہا کہ قدس کی وجہ سے فلسطین سے جنگ لڑی جارہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر گھروں کو صہیونی تخریب کاری کا نشانہ بنانےکا عمل جاری ہےتاہم ہم پرامید ہیں اور قدس کے لوگ اس کا دفاع کریں گے یہ ہمارا ایمان ہے، انکا کہنا تھا کہ آخری فتح ہماری ہوگی۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول کے امام و خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصیٰ میں خطبے کے دوران کہا ہے کہ مسلم امہ متحد ہوجائے، مسجد اقصیٰ صہیونی آبادکاروں کے نرغے میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسجد الاقصی جمعہ اور ہفتے کے علاوہ ہر روز صبح اور عصر کے وقت صہیونیوں کے تسلط میں دی جاتی ہے جہاں صہیونی آبادکار فورسز کی حمایت کےساتھ دندناتے پھرتے ہیں اور مسلمانوں کو ہر طرح سے تکلیفیں پہنچاتے ہیں جس سے واضح طور پراس مسجد کو صہیونی تسلط میں دینے کی سازش کا پتہ لگتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوسلو معاہدہ واضح طور پر قدس کو غزہ سے الگ کرنا ہےجس کے باعث فلسطینی جو پہلے آسانی سے مغربی کنارے اور غزہ سےاقصیٰ مسجد میں زیارت اور عبادت کے لیے آتے تھے اب اس معاہدے کے بعد سے اس شرف سےمحروم ہوچکے ہیں۔
خطیب الاقصی نے کہا کہ قدس کی وجہ سے فلسطین سے جنگ لڑی جارہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر گھروں کو صہیونی تخریب کاری کا نشانہ بنانےکا عمل جاری ہےتاہم ہم پرامید ہیں اور قدس کے لوگ اس کا دفاع کریں گے یہ ہمارا ایمان ہے، انکا کہنا تھا کہ آخری فتح ہماری ہوگی۔