• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صہیونی صدر کے دورہ یو اے ای پر حماس کا شدید رد عمل

منگل 01-02-2022
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی صدر کے دورہ یو اے ای پر حماس کا شدید رد عمل
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحریک حماس نے متحدہ عرب امارات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امارات نے اسرائیلی ریاست کا استقبال کرکے صہیونی مفادات کے لیے فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے سودے بازی کا فیصلہ کیا ہےجو تاریخ میں معافی کے قابل نہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں  صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے صہیونی ریاست کے صدر اسحاق ہرزوگ کے متحدہ عرب امارات کے دورے کی شدید مذمت کی گئی ہے اورحماس  کا کہنا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ امارات نے صہیونی صدر کا استقبال کیا اور  یہ دورہ ہمارے عوام پر قابض ریاست کے حملوں، قتل عام، گرفتاریوں اور نسلی کشی کی پالیسی میں اضافہ کے پیش نظر ہوا۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینیوں پر قابض اسرائیلی ریاست ظلم کررہی ہے اور ہمارے مسلمان ممالک فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے والوں کا اپنی سرزمین پر والہانہ استقبال کررہے ہیں۔

تحریک حماس نے متحدہ عرب امارات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امارات نے اسرائیلی ریاست کا استقبال کرکے صہیونی مفادات کے لیے فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے سودے بازی کا فیصلہ کیا ہےجو تاریخ میں معافی کے قابل نہ ہوگااور امارات کا یہ اقدام دشمن ملک کے مفادات میں عرب اور اسلامی دنیا کے مؤقف سے انحراف ہے۔

واضح رہےکہ صہیونی صدراسحاق ہرزوگ خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے سلسلے میں ایک روز قبل متحدہ عرب امارات کے دورے پرابوظہبی پہنچے ہیں جو کسی بھی صہیونی صدر کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

Tags: اسحاق ہرزوگحماسصہیونی ریاستی دہشت گردیصہیونی صدرمقبوضہ فلسطینیو اے ای
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.