(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی اہلکاروں نے فلسطینی باشندوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑی سےاہلکاروں پر حملہ کر نے کاارادہ رکھتے تھے اور انہیں کچل دینا چاہتے تھے جس کے نتیجے میں صہیونی اہلکاروں نے فلسطینیوں کو حراست میں لیا اور ان کی کار کو تباہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں صہیونی ریاست کی اسپیشل فورسز نے علی الصبح قنطانہ قصبے سے دو فلسطینی باشندوں کو اس وقت گرفتار کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی کارمیں صہیونی فوجی چوکی کے نزدیک سے گزر رہے تھے۔
صہیونی اہلکاروں نے فلسطینی باشندوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑی سےاہلکاروں پر حملہ کر نے کاارادہ رکھتے تھے اور انہیں کچل دینا چاہتے تھے جس کے نتیجے میں صہیونی اہلکاروں نے فلسطینیوں کو حراست میں لیا اور ان کی کار کو تباہ کر دیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں صہیونی فوج گھر گھر چھاپہ مار کارروائیوں کے بہانے بے گناہ فلسطینیوں کو صرف شک کی بنیاد پر حراست میں لے کرسالوں بدترین تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور انہیں انسانیت سوز سزائیں دیتی ہے جس پر اکثر فلسطینی انتقامی کارروائی کر کےصہیونی اہلکاروں پر فدائی حملے کر کےانہیں جہنم واصل کر دینا چاہتے ہیں۔