(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی کو خطرہ ہے کہ جس طرح صہیونی فوج اب تک متعدد شہریوں کے گھروں کو مسمار کر چکی ہے ان کے مکان کو بھی کاغذات کی موجودگی کے باوجودمسمار کر دے گی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی بلدیاتی ادارے نےجبل المکبر میں ایک اور فلسطینی داؤد محمد شکیرات کونوٹس جاری کر دیا جس میں فلسطینی کے گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہدامی کی کارروائی کی جائے گی۔
فلسطینی شہری نے اپنے گھر کے حوالے سےاپنے بیان میں بتایا ہے کہ یہ ان کا آبائی گھر ہے جس کے مکمل کاغذات اس بات کے ثبوت کے لیے موجود ہیں کہ گھر ناجائز تجاوزات میں شامل نہیں ہوتا بلکہ قانون طور پر تعمیر کیا گیا تھا تاہم شہری کو خطرہ ہے کہ جس طرح صہیونی فوج اب تک متعدد فلسطینیوں کے گھروں کو ناجائز تجاوز ظاہر کر کے مسمار کر چکی ہے ان کے مکان کو بھی مسمار کر دے گی۔
واضح رہے کہ صہیونی حکام مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطینیوں سے خالی کر وا کر غیر قانونی صہیونی آبادکاربستیوں میں تبدیل کر نے کا منصوبہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے اب تک متعدد فلسطینیوں کے گھروں کے قانونی کاغذات کی موجودگی کے باوجود مکانات کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے اور بڑے پیمانے پر فلسطینی بے گھر کیے جا چکے ہیں۔