(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آبادکاروں کے شدت پسندانہ اقدام کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں اور عبادت گزاروں نے بھی مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے پرآبادکاروں پر پتھراؤ کیااورانہیں زخمی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج نے اسرائیلی انتہا پسندصہیونی آبادکاروں کی سرپرستی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں جوتوں سمیت داخل ہوکر ایک بار پھر دھاوا بو ل دیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں صہیونی شر پسندوں نےمسجد اقصیٰ کے مقدس مقامات کی بےحرمتی کی۔
صہیونی آبادکاروں کے شدت پسندانہ اقدام کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں اور عبادت گزاروں نے بھی مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے پرآبادکاروں پر پتھراؤ کیااورانہیں زخمی کر دیا۔
فلسطینی مزاحمت کے نتیجے میں صہیونی فوج نے بھاری مقدار میں نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کر دی اور ربر کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں کے فائر کیے جس کی زد میں آکر 18 فلسطینی زخمی جبکہ آنسو گیس سے متعدد فلسطینی سانس گھٹنے کی شکایت سے بے ہوش ہوگئے۔
صہیونی فوج نے شر پسند آبادکاروں پر حملے کے الزام میں درجنوں فلسطینیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتاریوں کا عمل جاری رکھتے ہوئے نوجوانوں کو نامعلوم تفتیشی مقام پر منتقل کردیا۔