(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی صدر نے اپنے سرکاری دورے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اماراتی ولی عہد کے علاوہ دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گےاور دونوں ملکوں کی تیزی سے پروان چڑھتے دوستی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ النہیان کی دعوت پر قابض ریاست اسرائیل کے صدراسحاق ہرزوگ اپنی اہلیہ مشعل ہرزوگ کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پرپہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں ان کا استقبال شیخ عبداللہ بن زائد النہیان نے کیا۔
گفتگو میں صہیونی صدر نے اپنے سرکاری دورے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اماراتی ولی عہد کے علاوہ دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گےاور دونوں ملکوں کی تیزی سے پروان چڑھتے دوستی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور صہیونی ریاست اسرائیل کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں گذشتہ برس بحال ہوگئے تھےجس کے بعد سے دونوں ملکوں میں ترقی کے بہت سے معاہدوں پر دستخط کیے گئے اور کسی بھی اسرائیلی کے امارات میں داخلے پر پابندی اٹھادی گئی جس کے نتیجے میں اب صہیونی شہریوں کی امارات آمد کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔