(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارتی فورسز نے جعلی مقابلوں اور محاصروں میں تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں میں جنوری کے مہینے میں کم از کم 23 کشمیریوں کو شہید کیا جس پر عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزدفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں پانچ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاط میں مذمت کی گئی اور بھارتی فورسز کے بین الاقوامی احتساب کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیاگیا۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارتی فورسز نے جعلی مقابلوں اور محاصروں میں تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں میں جنوری کے مہینے میں کم از کم 23 کشمیریوں کو شہید کیا جس پر عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں خصوصاً نوجوانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہےجس پر عالمی برادری کو غیر قانونی قبضے کے تحت محصور کشمیریوں پر جاری بھارت کے اس بے رحمانہ جبر و استبدادکو روکنے کے لیے حقیقی معنی میں اقدامات کرنا ہوں گے۔