(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سابق صہیونی کرنل کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو جرائم پیشہ اور لاپتہ افراد کا سوراغ لگانے کے لیے استعمال کریں گےاوراس کی مدد سے پولیس کو بروقت معلوم ہو جائے گا کہ ان کے سامنے موجود شخص کون ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کے سابق کرنل ڈینی تِرزا کی یوزموٹ لمیٹڈ نامی کمپنی ایسے باڈی کیمرے تیار کر رہی ہےجس سے فلسطینیوں کو شناخت کر نے کیلیے اب پولیس ہجوم میں بھی چہرے پرماسک لگانے والے مشتبہ افراد کو فوراﹰ پہچان سکے گی۔
صہیونی ریاست میں سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فیشل ریکگنیشن یعنی چہرے کی شناخت کرنے کی اس ٹیکنالوجی کے استعمال پر عالمی سطح پر تنقید کی جارہی ہےاورامریکی ٹیکنیکل کمپنیاں بھی پولیس کو یہ ٹیکنالوجی فراہم کرنے سے ہچکچاتی ہیں جس کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ان کیمروں سے پرائیوسی یا نجی معلومات کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے تاہم سابق صہیونی کرنل ڈینی تِرزاکا کہنا ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو جرائم پیشہ اور لاپتہ افراد کا سوراغ لگانے کے لیے استعمال کریں گےاوراس کی مدد سے پولیس کو بروقت معلوم ہو جائے گا کہ ان کے سامنے موجود شخص کون ہے۔
واضح رہے کہ انسانی شناخت کے ایسے کیمروں کا استعمال پولیس اہلکار کرتے ہیں اور یہ کیمرے ان کی وردی پر لگے ہوتے ہیں جو کسی بھی ملزم کی گرفتاری کے عمل کو ریکارڈ کرتے ہیں تاکہ بعد ازاں اس ویڈیو کی مدد سے شواہد کو پرکھا بھی جا سکےالبتہ ڈینی تِرزا کی جانب سے ابھی تک ان کی کمپنی یوزموٹ اور کورسائٹ کے درمیان شراکت داری کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا سکا ہے۔