(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ کویت کے کھلاڑی کا مقام، کویتی عوام، امیرکویت، حکومت اور عوام کے اعلیٰ قومی مؤقف کی عکاسی کرتا ہےاور ان کایہ اقدام صیہونی ریاست کے ساتھ کھیلوں سے انکارکی صورت فلسطینی کاز کی فتح ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ٹینس ٹورنامنٹ میں 14 سالہ کویتی کھلاڑی محمد العوضی کے اپنے صہیونی حریف کےساتھ مقابلے کے انکار کے بارے میں عربوں کا یہ مستند مؤقف قوم کے ضمیر کے مطابق ہے اور یہ ہمارے لیے ایک اعزاز اور فخرکی بات ہے۔
بیان کےمطابق حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ کویت کے کھلاڑی کا مقام، کویتی عوام، امیرکویت، حکومت اور عوام کے اعلیٰ قومی مؤقف کی عکاسی کرتا ہےاور ان کایہ اقدام صیہونی ریاست کے ساتھ کھیلوں سے انکارکی صورت فلسطینی کاز کی فتح ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مسلم امہ اور صہیونی ریاستی دہشت گردی کے مخالف ممالک کے سارفین کی جانب سےالعوضی کو "شکریہ، ہیرو” کے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ العوضی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرتصویر کوبھی غیرمعمولی پسندیدگی حاصل ہوئی جسے متعدد مرتبہ شیئر کیا گیا ہے۔