(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نماز فجر کے آخر میں فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے، حرم قدسی سے رابط مستحکم کرنے اور قابض ریاست کے حرم قدسی کو یہودیانے کے جرائم کے مقابلے کا اعادہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں بڑے پیمانے پر فلسطینی باشندوں نےصہیونی فوجی رکاوٹیں ہٹا کر جمعہ کے روز نماز فجر ادا کی اور القدس کی حفاظت کے لیے بارگاہ خدا وندی میں خصوصی دعا ئیں کیں۔
نماز فجرکے شروع ہونے سے قبل ہی ہزاروں فلسطینیوں نے قبلہ اول میں جمع ہونا شروع کر دیا اوراسرائیلی فوج سمیت پولیس کی جانب سےکھڑی کی گئی رکاوٹیں توڑ کر قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی اورشہریوں نےاپنی نمازوں کی ادائیگی کے ثواب کے علاوہ مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے، حرم قدسی سے رابط مستحکم کرنے اور قابض ریاست کے حرم قدسی کو یہودیانے کے جرائم کا مقابلہ کرنے کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا تیسرامذہبی اور مقدس مقام ہے جسے آئے روز صہیونی آبادکار اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں بے حرمتی کا نشانہ بنارہے ہیں۔