(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی اہلکاروں نے اسلحے کی بنیاد پر فلسطینی کو مارا پیٹا اور تلاشی لی جبکہ تلاشی کے دوران کسی قسم کی ممنوعہ شے بر آمد نہ ہونے پر بھی نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج نے القدس کے رہائشی فلسطینی نوجوان صلاح اسامہ کواس وقت گرفتار کرلیا کہ جب وہ مسجد اقصیٰ کےصحن سے نماز کی ادائیگی کے بعد جارہا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی اہلکاروں نے اسلحے کی بنیاد پر فلسطینی کو مارا پیٹا اور تلاشی لی جبکہ تلاشی کے دوران کسی قسم کی ممنوعہ شے برآمد نہ ہونے پر بھی نوجوان کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ قابض حکام کی جانب سے صہیونی فوج کو یہ اختیارات حاصل ہیں کہ وہ صرف شک کی بنیاد پر کسی بھی فلسطینی کو تشدد کر کے حراست میں لے سکتی ہےاس کے علاوہ قابض فورسز جب چاہے فلسطینیوں کو تفتیش کے بہانے نامعلوم خفیہ مقامات پر منتقل کر کےتشدد کا نشانہ بناتی ہے۔