(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس دوران وباء سے متاثرہ 1175 افراد شفا یاب ہوئےتاہم متاثرین میں صحت یاب ہونے کا تناسب 94 فی صد، فعال کیسز 5 فی صد اور اموات ایک فی صد ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء کوروناوائرس نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہےجس کے نتیجے میں ایک ہی روز میں 7750نئے کیسزرپورٹ کیے گئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 346افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئےجن میں 7 ہزار 7 سو 50 افراد میں وباء کے اثرات پائے گئے جبکہ فلسطینی علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مزید دو مریض دم توڑ گئے ہیں۔
اس دوران وباء سے متاثرہ 1175 افراد شفا یاب ہوئےتاہم فلسطینی وزارت صحت کے مطابق متاثرین میں صحت یاب ہونے کا تناسب 94 فی صد، فعال کیسز 5 فی صد اور اموات ایک فی صد ہیں۔