(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران کسی دوسرے شخص نے یہ کلپ فلمایا جس میں دکھایا گیا ہے کہ فوجی اپنی رائفل سے غزہ کی پٹی کی طرف سےسرحدی باڑ پر گولی چلا رہا ہےاور پس منظر میں موسیقی چل رہی ہے۔
عالمی ذرائع کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کی فوجی عدالت نے فلسطینی محصورعلاقہ غزہ کی پٹی پر ایک اسرائیلی فوجی کی دوران ڈیوٹی بارڈر پر اپنی فائرنگ کی ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر 10 دن کی سزا سنادی۔
ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران کسی دوسرے شخص نے یہ کلپ فلمایا جس میں دکھایا گیا ہے کہ فوجی اپنی رائفل سے غزہ کی پٹی کی طرف سےسرحدی باڑ پر گولی چلا رہا ہےاور پس منظر میں موسیقی چل رہی ہے۔
صہیونی فوجی کے حوالے سے اسرائیلی سینئر افسران کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ "اوپن فائر” کے ضوابط کے مطابق نہیں ہےاور یہ برتاؤ فوجیوں اور کمانڈروں سے متوقع اصولوں کے خلاف ہے جس کے باعث اہلکار سزا کا مستحق ٹہرایا گیا ہے۔
נהג באוגדת עזה נשלח לעשרה ימים בכלא, אחרי שירה לכיוון הרצועה. מילא ירה, גם העלה את התיעוד לטיקטוק pic.twitter.com/HufCn9vumH
— רועי שרון Roy Sharon (@roysharon11) January 24, 2022