(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے کم سے کم 18 فلسطینی گھروں میں داخل ہو کر مکینوں سے پوچھ گچھ کی اور تلاشی کے بہانے ان کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا جن میں 5 گاڑیوں کے شیشےسمیت درجنوں گھروں کے شیشے توڑ ڈالے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے بیت الحم کے جنوب میں بیت فجر نامی قصبے میں قابض صہیونی فوج نے رات کے وقت بلا جواز تلاشی کی چھاپہ مار کارروائی کر تےہوئے گھروں میں سوئے ہوئے فلسطینیوں کو گھروں سے باہر نکالا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ان کی املاک سمیت گھروں کی قیمتی اشیاء اٹھا کر لے گئے۔
صہیونی فوج نے کم سے کم 18 فلسطینی گھروں میں داخل ہو کر مکینوں سے پوچھ گچھ کی اور تلاشی کے بہانے ان کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا جن میں 5 گاڑیوں کے شیشےسمیت درجنوں گھروں کے شیشے توڑ ڈالے۔
خیال رہے کہ قابض ریاست میں اسرائیلی فوجی دن یا رات کے کسی بھی حصے میں فلسطینیوں کے گھروں میں تلاشی کے بہانے داخل ہو کر انہیں تشدد کانشانہ بناتے ہیں اور ان کے قیمتی سامان کی چوری بھی معما کی بات بن کر رہ گئی ہے۔