(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی انتہا پسندوں نے تلمودی رسومات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اپیل کی اور آبادکاروں کے گروپ کو جمع کر کے فلسطینی نمازیوں میں اشتعال انگیزی پھیلانے کے لیے آزادنہ ان مقامات پر گھومنے اور مقامات کی بے حرمتی کے موقعے فراہم کیے تھے۔
تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی محکمہ اوقاف نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی آبادکار صہیونی فوج کی سیکیورٹی میں قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ، انتہا پسندی کی اس کارروائی میں صہیونی آباد کاروں کے ساتھ اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاربھی شامل تھے۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق صہیونی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے جنہوں نے یہودیوں کے مذہبی تہوار’عید الانوار‘ کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلموی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اپیل کی تھی اور آبادکاروں کے گروپ کو جمع کر کے فلسطینی نمازیوں میں اشتعال انگیزی پھیلانے کے لیے آزادنہ ان مقامات پر گھومنے اور مقامات کی بے حرمتی کے موقعے فراہم کیے تھے۔