• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی قیدیوں کا اسرائیلی فوجی عدالتوں کے خلاف 25ویں روزبھی احتجاج جاری

بدھ 26-01-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی قیدیوں کا اسرائیلی فوجی عدالتوں کے خلاف 25ویں روزبھی احتجاج جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب کے مطابق قابض ریاست  میں بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف  فلسطینی قیدیوں کی جانب سے جاری اس مہم  کو تقویت دینے کے لیےاب سیاسی اور سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی  تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قائم اسرائیل کی غیر قانونی انتظامی حراست کیلیے بنائی جانے والی صہیونی زندانوں میں قید 500 فلسطینی اسیران نےاحتجاج جاری رکھتے ہوئے 25ویں روز بھی اسرائیلی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔

فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران قیدی کلب  نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ صہیونی جیلوں میں بغیر قسم الزام یا مقدمے کے سال ہہ سال سے قید فلسطینیوں نے انتظامی حراست کے خلاف اسرائیلی فوجی عدالتوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھاجس کے نتیجے میں 25 روزسے جاری اس احتجاج اور عالمی دباؤ کے باوجود صہیونی حکام نے مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا ہےتاہم فلسطینی قیدیوں  کے صہیونی بر بریت کے خلاف اجتماعی اور متحد مؤقف میں مزید پختگی دیکھنے میں آئی ہے ۔

قیدی کلب کے مطابق قابض ریاست  میں بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف  فلسطینی قیدیوں کی جانب سے جاری اس مہم  کو تقویت دینے کے لیےاب سیاسی اور سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی  تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہےجس کے نتیجے میں اقوام عالم کو فلسطینی  باشندوں پر صہیونی مظالم  کی اصل شکل سامنے لانے میں مدد ملے گی۔

واضح  رہے کہ فلسطینی قیدیوں کا کہنا ہے کہ وہ بغیر کسی الزامات یا مقدمے کے اسرائیل جیلوں میں اپنی غیر معینہ مدت تک حراست کے خلاف احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے کہ جب تک اس صہیونی قانون کا خاتمہ نہ کر دیا جائے اورانہیں جیلوں سے رہائی نہیں دی جاتی۔

Tags: احتجاجاسرائیلی فوجی عدالتیںاقوام عالمانتظامی حراستصہیونیئزمفلسطینی قیدیقیدی کلب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.