(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اپنے بیان میں کہا کہ یوم سیاہ پر مقبوضہ وادی میں بھارت مخالف مظاہرے کیے جا رہے ہیں اورریلیاں نکالی جا رہی ہیں جبکہ قابض بھارتی فوج نے وادی کے کئی علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے بھارت کی جارحیت کے نتیجے میں یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کے بعد سے علاقوں میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہےجس کے بعد کشمیری مسلمانوں کے کاروبار بند اور سڑکیں ویران دکھائی دے رہی ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کے ایک بیان کے مطابق یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ وادی میں بھارت مخالف مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جبکہ قابض بھارتی فوج نے وادی کے کئی علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔
میر واعظ عمر فاروق نے مزید کہا ہے کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کا قتل عام جاری ہے اور احتجاج کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ بھارت نے لاکھوں بھارتی اہلکاروں کو گذشتہ 75سالوں سے کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد کرنے والےکشمیریوں کی خواہشات کچلنے کے لیے تعینات کیا ہوا ہے۔