(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت کا کہنا تھاکہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کو کئی ماہ سے آکسیجن کی فراہمی معطل ہے اور بار بار کے مطالبات کے باوجود ہسپتالوں کو آکسیجن کے سیلنڈر فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں جس کے باعث مریضوں کی حال خطرے میں ہے۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک پریس کانفرنس میں غزہ کے محصور علاقےمیں صہیونی حکام کی جانب سے ہسپتالوںمیں مریضوں کے لیےفراہم کی جانے والی آکسیجن کی روکنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایاگیااور اسرائیل کے اس اقدام کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف پالیسی کہا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی ادارہ صحت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر غزہ کے ہسپتالوں کو آکسیجن کی سپلائی یقینی بنانے کے لیے دباو ڈالیں تاکہ غزہ کی پٹی میں خطرے سے دوچار مریضوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔
وزارت صحت کا کہنا تھاکہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کو کئی ماہ سے آکسیجن کی فراہمی معطل ہے اور بار بار کے مطالبات کے باوجود ہسپتالوں کو آکسیجن کے سیلنڈر فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں جس کے باعث مریضوں کی حال خطرے میں ہے۔