(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عادل العسومی نے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح محلے کے واقعات کے بعد سے انتظامی حراست کے ذریعے فلسطینی عوام کے خلاف قابض ریاست کی منظم خلاف ورزیوں اور فلسطینی جزیرہ نما ’النقب‘ کے علاقے میں زمینوں کو بلڈوز کرنے کی مذمت کی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب پارلیمنٹ کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، بین الپارلیمانی یونین کے صدر، علاقائی پارلیمانوں کے سربراہوں اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کو لکھے گئےایک مکتوب میں مطالبل کیا گیاہے کہ قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینیوں کے خلاف بنائی گئی انتظامی قید کی سزا غیر انسانی ہے اوراسرائیل یہ ہتھکنڈہ فلسطینیوں پر دباؤ بڑھانے کےلیے استعمال کررہا ہےجسے ختم ہو نا چاہیے۔
عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی نے اس مکتوب میں کہا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ان کے حقوق کی فراہمی کی ذمہ داری پوری کرےاور انہیں اسرائیل کی اس ریاستی دہشت گردی سے نجات دلانے میں حقیقی کر دار ادا کرے۔
العسومی نے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح محلے کے واقعات کے بعد سے انتظامی حراست کے ذریعے فلسطینی عوام کے خلاف قابض ریاست کی منظم خلاف ورزیوں اور فلسطینی جزیرہ نما ’النقب‘ کے علاقے میں زمینوں کو بلڈوز کرنے کی مذمت کی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک برس کے دوران اسرائیلی انتظامی حراست کے احکامات کے بعدفلسطینیوں کیلیے تقریباً 1,600 گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے جب کہ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران تقریباً آٹھ ہزار شہریوں کو گرفتار کیا۔