(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی جیلوں میں تقریباً 4,650 فلسطینی نظر بند ہیں جن میں سے کم از کم 500 کو اسرائیلی انتظامی حراستی پالیسی کے تحت بغیر کسی الزام یا مقدمے کے قید رکھا گیا ہےاور صہیونی فوج بغیر کسی وجہ کے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتارکر تے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج نے مختلف علاقوں میں بلاجواز چھاپہ مار مہم کا آغاز کیا اور کم از کم چھ فلسطینیوں کو حراست میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
قابض فوج نے وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ شہر کے نعلین قصبے میں ایک سابق فلسطینی قیدی کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ موجود تھے،صہیونی فوج نے سابق اسیرکے گھر میں داخل ہو کر انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کر لیااس کے علاوہ الخلیل سے بھی مزید 2 فلسطینیوں کے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
صہیونی فوجیوں نے خربطہ المصباح قصبے میں بھی ایک فلسطینی کو اس کے گھر پر دھاوا بول کر روائیتی توڑ پھوڑ کے بعد حراست میں لے لیاجبکہ فوجی گاڑیوں نے جنین کے جنوب میں واقع جبہ قصبے پر چھاپہ مارکر 2 فلسطینیوں کو اغوا کیا اور کئی گھروں کی تلاشی کے دوران قیمتی اشیاء چوری کرلیں۔
خیال رہے کہ قابض اسرائیلی جیلوں میں تقریباً 4,650 فلسطینی نظر بند ہیں جن میں سے کم از کم 500 کو اسرائیلی انتظامی حراستی پالیسی کے تحت بغیر کسی الزام یا مقدمے کے قید رکھا گیا ہےاور صہیونی فوج بغیر کسی وجہ کے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کر تے ہیں۔