(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد کے صحنوں میں آزادانہ اشتعال انگیز چکر لگائےاور مسلمان نمازیوں کو تصادم کے لیے اکسایاتاہم فلسطینی عبادت گزاروں کی جانب سے جھڑپوں کا آغاز نہ پا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوج کی سرپرستی میں شر پسند آبادکاروں کے ایک منظم گروپ نے مسجد اقصیٰ میں مراکشی رستے سے داخل ہو کر قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔
صہیونی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد کے صحنوں میں آزادانہ اشتعال انگیز چکر لگائےاور مسلمان نمازیوں کو تصادم کے لیے اکسایاتاہم فلسطینی عبادت گزاروں کی جانب سے جھڑپوں کا آغاز نہ پا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور فوج کے سرپرستی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے انہیں مذہبی اشتعال انگیزی کے ذریعے ذہنی اذیت سے دوچار کیا۔
واضح رہے کہ صہیونی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔