(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل مخالف اس مہم میں پیش پیش کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس طرح کی کانفرنسوں میں شرکت کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش کررہا ہےجسے ناکام بنایا جائے گا۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی ایک اہم طبی کانفرنس جوآئندہ فروری میں دبئی میں شروع ہوگی اور تین تک جاری رہے گی اس وقت متنازعہ ہو گئی کہ جب اس میں شرکت کے حوالے سے قابض ریاست اسرائیل کا نام بھی سامنے آیا۔
امارات میں اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے متحرک کارکنوں اور تنظیموں نےاس وقت طبی کانفرنس کے مکمل بائیکاٹ کااعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک صہیونی ریاست کی شرکت کو نا ممکن نہیں بنایا جاتا مطالبہ جاری رہے گا جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری مہم میں خلیجی ممالک سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کی شرکت کی وجہ سے دبئی میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا بائیکاٹ کریں
خیال رہے کہ اسرائیل مخالف اس مہم میں پیش پیش کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس طرح کی کانفرنسوں میں شرکت کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش کررہا ہےجسے ناکام بنایا جائے گا۔