(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گرفتار ہونے والے فلسطینی بچے کے اہل خانہ کی جانب سے صہیونی فوج کی اس جارحیت کے خلا ف احتجاجی مظاہرے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بے گناہ بچے کوغیر قانونی قید سے فوری رہا کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق گذشہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں واقع الخلیل شہرمیں اسرائیلی قابض فوج نے باب الزاویہ کے علاقے سے بغیر کسی وجہ کے ایک فلسطینی نابالغ بچے کو حراست میں لے کر نامعلوم تفتیشی مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی مسلح اہلکاروں نے بچے کو تلاشی کے بہانے بلایا اور کوئی مشتبہ شے بر آمد نہ ہونے کے باوجود قابض فوج نے فلسطینی بچے کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ہونے والے بچے کے اہل خانہ کی جانب سے صہیونی فوج کی اس جارحیت کے خلا ف احتجاجی مظاہرے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بے گناہ بچے کوغیر قانونی قید سے فوری رہا کیا جائے اس کے خاندان کا کہنا ہے کہ بچہ کچھ دیر قبل ہی گھر سے نکلا تھا کہ قابض فوج کے ہاتھوں اس کی گرفتاری کی خبریں ملی ہیں۔