(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض حکام کی بلدیہ نے فلسطینی شہری پر بھاری جرمانہ عائد کیا اور جرمانے کی رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر شہری کو خود اپنے مکان کومسمار کرنے پر مجبور کردیاجس کے نتیجے میں گھر کے رہائشی 8 افراد سخت سردی کے موسم میں کھلےآسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی بلدیہ کے جاری کردہ نوٹس کے بعد فلسطینی شہری فیصل الجعبری کو وادی الجواز میں ان کے آبائی مکان کو غیر قانونی تجاوز قرار دیتے ہوئے مسمارکر نے کے احکامات جاری کردیے۔
قابض حکام کی بلدیہ نے فلسطینی شہری پر بھاری جرمانہ عائد کیا اور جرمانے کیرقم کی ادائیگی نہ کرنے پر شہری کو خود اپنے مکان کومسمار کرنے پر مجبور کردیاجس کے نتیجے میں گھر کے رہائشی 8 افراد سخت سردی کے موسم میں کھلےآسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکمرانوں نے اب تک متعددفلسطینی باشندوں کے قانونی ملکیتی گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئےمنہدم کر دیا جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی بے گھرہو گئے اور پناہ گزین کیمپوں میں اراضی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔