• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

او آئی سی کا الشیخ جراح سے فلسطینیوں کے انخلاء پر اسرائیل کو انتباء

جمعرات 20-01-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
او آئی سی کا الشیخ جراح سے فلسطینیوں کے انخلاء پر اسرائیل کو انتباء
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اوآئی سی  کے جنرل سیکرٹریٹ نےفلسطینی مکینوں کی مسلسل بے دخلی پر انتباءکرتے ہوئے  کہا کہ فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی، ان کی املاک پر قبضے کی پالیسیوں کے دائرہ کار میں آتی ہیں جو کہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی، جنیوا قانون کے خلاف ہے۔              

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز اردن کی جانب سے  وزارت خارجہ اور مسلم ممالک کے حقوق کے تحفظ  کی عالمی تنظیم او آئی سی نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں مقبوضہ بیت المقدس کےپڑوس میں واقع الشیخ جراح میں ایک فلسطینی سلحیہ کے خاندان کی گھر سے جبری بے دخلی کی اسرائیلی  بلدیہ اور فوج کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا  فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا، گھروں کو مسمار کرنا اور فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکالنا، غیر قانونی اور غیر انسانی طریقے ہیں جو فلسطینی علاقوں بالخصوص بیت المقدس پر تسلط برقرار رکھنے کےلیے ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

اردن کی وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان سفیر ہیثم ابو الفول نے کہا کہ "مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کی بے دخلی اور بے گھری بین الاقوامی قانون  اور انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکطرفہ اسرائیلی طرز عمل کا تسلسل اس طرح کے اقدامات سے آزاد فلسطینی ریاست اور تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے اسرائیلی حکام کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری اور مکینوں کی مسلسل بے دخلی پر انتباءکرتے ہوئے  کہا کہ یہ خلاف ورزیاں یہودیت اور نوآبادیاتی آباد کاری، فلسطینی خاندانوں کی جبری نقل مکانی،  ان کی املاک پر قبضے کی پالیسیوں کے دائرہ کار میں آتی ہیں جو کہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی، جنیوا قانون کے خلاف ہے۔

Tags: اردنالشیخ جراحاو آئی سیقابض ریاست اسرائیلمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.