(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے فلسطینی شہری کو بیت المقدس میں ان کے گھرسے چھاپہ مار کارروائی کے دوران بغیر کسی جرم کے حراست میں لیاتھا اور دوران حراست اسے اپنے وکیل یا خاندان سے ملاقات پر بھی پابندی عائد تھی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی فوجی عدالت کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان عرین الزانین کو 9 ماہ صہیونی جیل میں تشددکا نشانہ بنانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
صہیونی فوج نے شہری کو بیت المقدس میں بلا جواز چھاپہ مار کارروائی کے دوران ان کے گھر سے بغیر کسی جرم کے حراست میں لیاتھا اور دوران حراست اسے اپنے وکیل یا خاندان سے ملاقات پر بھی پابندی عائد تھی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں پر کالعدم تنظیم سے تعلق کے بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں ان کے گھروں سے اغوا \ کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مہینوں انسانیت سوز سزائیں دیتی ہے جس کے نتیجے میں اکثر قیدی موت کا شکار ہو کر قید میں ہی شہید ہو جاتے ہیں۔